چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ چین میں مزید 38 افراد کی ہلاکت کے بعد چین میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 981 ہو گئی جبکہ مزید 119 کیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
امریکہ کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں ہلاک افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔
اسپین میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا 36 سالہ خاتون کو بارسلونا کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مزید 12 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 79 تک پہنچ گئی۔ جنوبی کوریا میں بھی ایک شخص ہلاک اور 142 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 203 ہو گئی۔
وائرس کے باعث امریکہ میں 14 مارچ سے شروع ہونے والی آسیان سمٹ ملتوی کر دی گئی۔ عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 12 ارب امریکی ڈالر پیکج کا اعلان کر دیا جو کورونا وائرس سے متاثرہ غریب ممالک کو وائرس کے سدباب کے لیے دیا جائے گا۔
برطانیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سڑکوں پر فوج کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا جبکہ تعلیمی ادارے بند اور دفاتر کے بجائے گھروں سے کام کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔