اسلام آباد:سعودی ائیرلائن نے کورونا وائرس کے پیش نظرعمرہ زائرین پر پابندی میں 31مارچ تک توسیع ک دی ہے۔
بدھ کی صبح جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اور آن لائن سیاسحتی ویزے کے حامل افراد کے سفر کرنے پرپابندی بر قرار ہے۔
سعودی ائیرلائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک میں تمام ائرپورٹ کے اسٹیشن مینجرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ31 مارچ تک عمرہ زائرین کی تمام ٹکٹیں منسوخ کر دی جائیں۔
سرکلر میں ہدایت کیہ گئی ہے کہ مسافروں کی منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ائیرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کیا جائے۔
حکمنامے کے مطابق عمرہ زائرین پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ سے سعودی ائیرلائن کے ذریعے سفر نہیں کر سکیں گے البتہ اقامہ ہولڈرز، کاروباری افراد اور فیملی وزٹ ویزے کے حامل مسافر سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔
سعودی ائیرلائن نے اکتیس مارچ تک عمرہ زائرین بکنگ کینسل کرنے کی ہدایت کی اور نئی بکنگ پندرہ اپریل کے بعد کرنے کی ہدایت کی ہے۔