لاہور:پاکستان سپرلیگ 2020 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور آج لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
آج کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے کھیلا شروع ہوگا۔
کارکردگی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو آج کے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری ہے لیکن لاہور قلندرز نے بھی گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر اپنی جیت کا سفر شروع کیا ہے۔
پی ایس ایل کے گزشتہ میں قلندرز نے اپنی حریف ٹیم کو37 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل2020 میں پہلی بار فتح کا مزہ چکھا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا تاہم مہمان ٹیم 172 رنزہی بنا سکی۔
لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک چار میچ کھیل کر دو پوائنٹس حاصل کیے اور اسکی چھٹی پوزیشن ہے۔