کراچی: شہر قائد میں دن کی روشنی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لیے تاجروں نے مارکیٹیں جلد کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ صبح 10بجے کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرن ان چیف کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن انیس مجید کے مطابق ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی عام طور پر صبح 10بجے کھول دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں جلد کھلنے اور جلد بند ہونے سے بجلی کی بچت ہوگی۔
شہر میں سب سے پہلے بولٹن مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے کا اعلان کیا جبکہ دوسرا فیصلہ آرام باغ مارکیٹ الیکڑک مارکیٹ کی جانب سے کیا گیا۔
چئیرمین آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ کراچی میں خریداروں کا جلد مارکیٹیں آنے کا رجحان نہیں ہے۔