اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، بالائی پنجا ب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے سا تھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں بعض مقامات پرموسلادھاربارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
شانگلہ میں بارش اور برفباری کا سلسلہ چوتھے دن بھی جاری ہے جس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ پاکپتن اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ وقفےوقفے سے مزید بارش متوقع ہے۔
مری میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اور بچوں کو اسکول جانے میں مشکلات کا سامنا۔
مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہا ٹ، بنوں، کرم، چترال، دیر اور سوات کے اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔