ساہیوال: اسٹیج اداکارہ روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اداکارہ کی جان لی۔
فرینڈز تھیٹر میں روپ چوہدری کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شو کے اختتام پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اور اداکارہ کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس حکام نے کو بتایا کہ تھیٹر کو سیل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے چند ماہ قبل سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ء عمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
ثناء عمر کا تعلق سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے بنڑ سے تھا۔