سنتیاگو: چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 20 افراد ہلاک 2 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنتیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن چکی ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں اب شدت آ چکی ہے۔
مظاہرین کی جانب سے احتجاج میں شدت لاتے ہوئے مختلف املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ چلی میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف 23 اکتوبر سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 20 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔