پنوعاقل میں رکشہ الٹنے سے آٹھ طالبعلم زخمی ہو گئے ہیں۔
سکھر کی تحصیل پنوعاقل کے کچے کے علاقے سدوجہ میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والے کشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ہے۔ حادثے میں آٹھ طالبعلم زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کر دیا گیا ہے۔