کراچی: میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیےسندھ حکومت اچھا کام کررہی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اکانومی پیکج بنانا چاہیے،لوئر اور مڈل کلاس طبقے کو کھانا کون دے گا؟ آئی ایم ایف سے قرض بھی لینا پڑے تو لے لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے اس صورتحال پر جلد قابو پالیں۔