اسلام آباد: دنیا کے ایک سو اناسی ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک10048اموات ہوچکی ہیں جب کہ دو لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ووہان سے ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا اور پورے ملک میں صرف چونتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں آٹھ ہلاکتیں اور مجموعی تعداد تین ہزار دو سو پینتالیس ہو گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتیں چین سے بھی زیادہ ہیں جہاں مزید چار سو ستائیس اموات سے مجموعی طور پر تین ہزار چار سو پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اٹھارہ ہزار متاثرین ہیں، جرمنی میں مریضوں کی تعداد 15 ہزارسےزائد ہیں اور جرمن وزیر خزانہ بھی کورونا کاشکار ہیں۔
روس میں بھی وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اور برطانیہ میں بھی کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
امریکہ میں کرونا وائرس سے مزید64 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد214 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار نو سو بیس ہوگئی ہے۔ نیویارک میں ایک ہی رات میں آٹھ ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور تین ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ایران میں کوروناسے ہلاکتیں ایک ہزار دو سو چوراسی ہوگئی ہیں۔ ایک ہزار چھیالیس نئےکیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔