واشنگٹن: امریکہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔
امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مدد کر رہے ہیں اور ابتدائی طور 10 لاکھ ڈالر دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امداد ی رقم یو ایس ایڈ کے ذریعے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے اشتراک سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔
امریکی معاون نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔