لندن: برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے۔
کورونا کو شکست دینے کے لیے سائنسدانوں نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے۔
سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کامیاب تجربے کے بعد ستمبر تک ویکسین مریضوں پر آزمانا شروع کر دی جائے گی۔
دوسری جانب جرمنی میں بھی کورونا وائرس ویکسین کے پہلے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ویکسین 200 صحت مند رضاکاروں پر آزمائی جائے گی۔
جرمن وزیر صحت کے مطابق ابھی یہ شروعات ہے اس ویکسین کو عالمی سطح پر منظوری کے لیے بہت تجربات سے گزرنا ہوگا۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے 5 کلینیکل ٹرائلز اب تک منظور ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے دو روز قبل کورونا وائرس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔