تھرپارکر: سندھ کے ضلع تھر پارکر سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
ڈپٹی کشمنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم کے مطابق رانا ہمیر سنگھ تھر پارکر سے خصوصی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہیں۔
انہوں نے گزشتہ دنوں مٹھی کی ایک تقریب میں شرکت کی تھی جہاں جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید بھی شریک تھے جن میں دو روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد رانا ہمیر سنگھ نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔
رانا ہمیر سنگھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا یہ رپورٹ درست نہیں ہے۔