اسلام آباد: وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادار) کے دفاتر کھول دیے گئے ہیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں نادرامیگا سینٹرز میں پنشنرز اور تنخواہ دار طبقہ سمیت احساس پروگرام کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔
اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ںادرا سندھ میرعجم خان کا کہنا ہے کہ نادرا سینٹر کے باہر دائرے لگائے گئے ہیں جب کہ
مرکزی دفاتر کے باہر سینی ٹائزر گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔
تمام ایس او پیز کے ساتھ کام کا آغاز کردیا گیا ہے، شہری مراکز کے باہر سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں۔
ڈی جی نادرا کا کہنا تھا کہ رینیو درخواستوں کا کام ابھی نہیں کیا جائےگا، خود سینٹرز کی نگرانی کررہا ہوں۔
نادرا کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ زائد المعیاد ہو جانے والے شناختی کارڈوں کی مدت میں جولائی 2020 تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
کراچی کے تین نادرا میگا سینٹرز بھی آج سے ایک شفٹ کے لیے فعال کردیے گئے ہیں جب کہ دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے دوپہر چار بجے تک ہوں گے۔