اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کوروناوائرس کیخلاف یکساں پالیسی مرتب دینے کیلئے وفاق کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔
سپریم کورٹ میں کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بندیال عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اگر یکساں پالیسی نہ بنی تو عدالت عبوری حکم دے سکتی ہے۔
وفاق اور صوبائی حکومتوں کی آپس میں ہم آہنگی نہیں ہے، ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ وفاق میں بیٹھے لوگوں کی ذاتی عناد ہے، حکومت ہر کام منصوبہ بندی کے ساتھ کرتی ہے، لیکن اس معاملے کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی۔
جسٹس بندیال نے ریمارکس دیے کہ ایک اچھی اور وژینری لیڈر شپ کا فقدان ہے، وفاق میں بیٹھے لوگوں کا رویہ متکبرانہ نظر آ رہا ہے۔ اس روئیے سے وفاق کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کیا وفاق میں بیٹھے لوگوں کو ایسی زبان استعمال کرنی چاہیے۔ انا اور ضد سے حکومتی معاملات نہیں چلتے۔