اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکٹیں کھلی رکھی جائیں۔
کورونا وائرس سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟ کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں؟
چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کیا ہفتہ اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟
عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو فوری عدالت طلب کرتے ہوئے سندھ حکومت سے بڑے شاپنگ مالز کھولنے کی ہدایات طلب کرلی ہیں۔
جسٹس مظہر عالم نے استفسار کیا کہ باقی مارکیٹیں کھلی ہوں گی تو شاپنگ مالز بند کرنے کا کیاجواز ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کا بتایا کہ حکومت آج سے ساپنگ مالز کھولنے پرغور کررہی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لینا چاہتے ہیں، بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔ کورونا وائرس ہفتہ اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جاتا۔