اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے2 لاکھ 86 ہزار506 صحتیاب ہوچکے ہیں اور6ہزار 794 ایکٹیو کیسز رہ گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 426 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہوگئی ہے اور مجموعی اموات6 ہزار359 ہوگئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 22 ہزار 803 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر 28 لاکھ 25 ہزار 40 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 389، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 711، بلوچستان میں 13 ہزار 402، اسلام آباد میں 15 ہزار 780، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 340 اور گلگت میں 3 ہزار 68 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 213 اور سندھ میں 2 ہزار 430 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔