بین الاقوامی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
باکسر عامر خان نے لکھا کہ مجھ سے بہت مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا میں پاکستان کی سیاست میں حصہ لوں گا ؟ اور حقیقت میں میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا۔ ہو سکتا ہے کہ میں ایک روز سیاست میں آنے پر غور کروں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سیاستدانوں سے اس معاملے پر مختلف نشستیں کی ہیں، میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کے لیے بہتری چاہوں گا۔ وہ پاکستان کی ایک بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں اور کئی شعبوں میں بڑے پیمانے پر مدد کریں گے۔
باکسر عامر خان نے کہا کہ ہم سب نے ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کے چلے جانا ہے لیکن ہم اب یہاں ہیں تو ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
عامر خان نے کہا کہ عالمی چیمپئن باکسر مینی پیکئو ئیاو نے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔ جب تک ہم یہاں ہیں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔