پاکستانی کھلاڑی مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ گیمز میں دو طلائی تمغوں کے ساتھ ہی ڈیڈ لفٹ میں ایشین ریکارڈ قائم کردیا۔
منگولیا میں منعقد ہونے والی پاور لفٹنگ ایشین گیمز کی کیٹگریز میں بھارت کے 40 کھلاڑی، چین کے 60، جاپان کے 30 اور دیگر 37 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جب کہ پاکستان کی نمائندگی مصطفیٰ فاران بیگ نے کی۔ مقابلوں کے دوران مصطفی فاران بیگ نے دو طلائی تمغوں کے ساتھ ہی ڈیڈ لفٹ میں ایشین ریکارڈ قائم کردیا۔
اپنی کامیابی پر مصطفی فاران کا کہنا ہے کہ میں اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں،میری کامیابی کا سارا کریڈٹ کوچز کی کوشش اور میری محنت کو جاتا ہے ،مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔