اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی عرب فیسٹیول ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔
سجل علی نے ڈیفا ایوارڈ جیتنے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔
ایوارڈ جیتنے پر سجل علی کو اداکارہ ماہرہ خان، حرا مانی، مومل شیخ سمیت دیگر نے مبارک باد پیش کی جب کہ ان کے شوہر احد علی میر نے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سجل علی نے کشمیر ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں مقبول ترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
اس کے علاوہ پردے کے سامنے اسکرین کی مقبول ترین جوڑی احد رضا میر اور سجل علی ٹھہرے جب کہ ریئل لائف میں مقبول ترین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور سجل علی کے نام رہا۔