اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9 ہزار 80 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض صحتیاب ہو چکے اور 42 ہزار 851 زیر علاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 491 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 اور آزاد کشمیر میں 194 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 441، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، بلوچستان میں 17 ہزار 838، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.59 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 11.4 فیصد، بلوچستان میں 14.2، گلگت بلتستان میں 1.5، اسلام آباد 3.6، خیبر پختونخوا 8.1 اور سندھ میں 10.6 فیصد تک ہوگئی ہے۔