وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کے روز کابل کا دورہ کریں گے ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان میں افغان قیادت سے دیر پا امن اور سیاسی مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کریںگے۔
انہوں نے ملتان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان کی قیادت میں جاری امن عمل کے حوالے سے پرعزم ہے ۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے کہ افغان تنازعے کا حل نکل رہا ہے۔