اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ پی پی کے فیصلے تک ملتوی کردیا ہے۔
اس بات کا اعلان پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں 9 جماعتیں استعفوں کےحق میں تھیں۔ انہوں ںے کہا کہ پی پی نے فیصلے کے لیے وقت مانگا ہے اور ہم نے وقت دیا ہے۔
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26 مارچ کا لانگ مارچ پیپلزپارٹی کے جواب تک ملتوی تصور کیا جائے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان یہ اعلان کرنے کے فوری بعد پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد دیگر رہنماؤں نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے سخت حالات کامقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نہیں چاہتی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہو۔