بلوچستان کے ضلع لورالائی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 7 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لورالائی کے علاقے کوہار ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے جبکہ ہلاک مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔