انتظار کی گھڑیاں ختم، مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کا پانچویں اور آخری سیزن ریلیز ہوگیا۔
ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے آرہا ہے۔
منی ہیسٹ کی پانچویں اور آخری سیزن میں 10 اقساط پر مشتمل ہے۔ منی ہیسٹ سیزن 5 کی جلد 1 میں پانچ اقساط ہیں جبکہ باقی 5 دوسری جلد میں ہو گی۔ جو 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
سسپنس سے بھرپور ویب سیریز منی ہیسٹ کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، جس کا انتظار بھی بے صبری سے کیا جا رہا تھا۔
گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین ویب سیریز میں شامل ہے۔
منی ہیسٹ کو نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
چوتھے سیزن کی آخری قسط میں کہانی ناقابل شکست پروفیسر کے بے نقاب ہونے اور اس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہوئی تھی۔ پروفیسر کے اگلی پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔