حکومت نے موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے کی تجویزپرغور شروع کردیا۔
وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت گھریلو ،کمرشل صارفین کے لیے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویز لارہی ہے۔اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔
حماد اظہر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایل پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔اس پیکج سے سرپلس کیپسٹی کواستعمال میں لانے میں مددملی ہے۔