پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار246 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار167 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزار8ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔