وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کر لیا، گیس سے بجلی پر شفٹ ہونے والے صارفین کو 7روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت میں اضافہ ہوا اور گیس کی بچت ہو، جو صارف گیس کی جگہ بجلی استعمال کرے گا اسے ریلیف دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا، سیزنل پیکج نومبر سے فروری تک ہوگا۔ پچھلے سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے پر ہر اضافی یونٹ پانچ سے سات روپے سستا ملے گا۔ پیکج سے رہائشی اور کمرشل دونوں صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت کی بجلی کی ڈسکاؤنٹ آفر کے بعد سب کیلکولیٹر لے کر بیٹھ گئے۔ پچھلے سال کے بجلی بل بھی نکال لیے۔ اب اگر پچھلے سال نومبر میں چار سو یونٹس استعمال کیے۔ اس نومبر میں چار سو پچاس یونٹس استعمال کیے۔ تو صرف پچاس یونٹس پر پانچ سے سات روپے فی یونٹ رعایت ملے گی۔