کراچی: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے 35 پر پہنچ گیا ہے۔
دو روز قبل ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر 173 روپے پر آ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 172.78 پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 13اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ہو گئی تھی۔