وزارت خزانہ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی گئی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آگیا ہے۔
وزارت خزانہ سے سوال کیا گیا نیب آج تک کتنی رقم جمع کرائی ہے؟ وزارت خزانہ نے نیب کی ریکوری سے متعلق بڑا دلچسپ جواب دیا ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نیب نے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ ہمیں صرف اس رقم کا پتہ ہے جو ہم نے نیب کو بجٹ دیا ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے میڈیا کے سامنے کیا سوال یہ ہے کہ نیب اتنے دعوے کرتا ہے کہ ہم نے اتنی رقم جمع کرائی ہے، نیب نے آج تک ایک روپیہ قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے جس رقم کی تفصیل جمع کرائی ہے اس میں بھی بڑا تضاد ہے۔ سینیٹر نے بتایا نیب حکام کو طلب کیا ہے کہ وہ آکر وضاحت دیں۔ نیب آکر بتائے کہ ریکور کی گئی رقم کہاں پڑی ہے۔