کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظرمحکمہ صحت سندھ نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سیکرٹری صحت سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد شہریوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین بطور بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ فائزر کی بوسٹر ڈوز مفت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری صحت ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ گزشتہ رات ہوا ہے، میکنزم تیار کرنے کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے پلان مرتب کریں گے۔اس سے قبل بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں لگ رہی تھی۔ اب بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ میں پھیلایا جائے گا۔
سیکرٹری صحت سندھ نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن مکمل کرنے والےافرادبوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔ جن لوگوں نے ویکسی نیشن سرے سے نہیں کرائی وہ جلد مکمل کریں