کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق سندھ کے اسکولز 3 جنوری 2022 سے دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 15 روز پر محیط ہوں گی۔