انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیا پوائنٹس ٹیبل جاری کردیا۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئیپ کر دیا۔
اس جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم 36 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی پہلی اور بھارت کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ انگلینڈ چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔