مزید 25 افراد لقمہ اجل بن گئے،7539 نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر دن بہ دن شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔24 گھنٹوں میں مزید 25 افراد اس مہلک وائس کا شکار ہوگئے جبکہ مثبت کیسزکی شرح 11.92 رہی۔ این سی او سی کے نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس نے 29،162 افراد کی جان لی ہے۔ راولپنڈی میں کرونا کیسز کی شورح میں اضافے کے سبب 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے 5 فوری تک سیل کردئیے گئے ہیں
جبکہ پنجاب کے ضلیع گجرانوالہ کے شہر کامونکی میں ہر چوتھا شخص بخار اور کھانسی کے مرض میں مبتلا ہے لیکن سرکاری اسپتال تا حال اومی کرون کے ٹیسٹ کی سہولت سے محروم ہے