ملک بھر میں کورونا کی سب سےزیادہ شرح پشاور میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی وزارت صحت کے مطابق پشاور میں کورونا نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسز کی شرح 39.63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اس کے بعد مردان میں شرح 31.08 فیصد رہی۔
کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21.79، حیدرآباد 11.02، اسلام آباد 14.29 ، لاہور 14.44 اور کوئٹہ میں 12.14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ مظفرآباد میں27.40، راولپنڈی 12.62 اور کوئٹہ میں 12.14 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔