لاہورسمیت پنجاب بھر میں کورونا وبا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرتے ہی میڈیکل اسٹورز پر بخار کی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا کی پانچویں لہر کے شدت اختیار کرتے ہی بخار اور کورونا ادویات غائب ہوچکی ہیں۔ عام بخار اور کرونا سے بچاؤ کی دوا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے نتیجے میں پریشان حال مریضوں اور ان کے لواحقین کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔ میڈیکل اسٹور مالکان نے دوا کی قلت کی وجہ ترسیل میں تعطل اور مانگ میں اضافہ بتایا ہے۔دوسری جانب سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بخار کی دوا کی کوئی قلت نہیں ہے۔