گلیڈی ایٹرز کی ٹا س جیت کر یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی تو یونائیٹڈ نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 4 اوورز میں 55 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا گیا ۔اسٹرلنگ نے جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر ایک اور نصف سنچری اسکور کی ۔ کولن منرو اور اعظم خان نے 52 گیندوں پر 92 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔منرو نے 39 گیندوں پر72 رنز کی اننگز کھیلی۔اس طرح گلیڈی ایٹرز کو 229 رنز کا ہدف دیا گیا۔
ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی جارحانہ انداز نظر آیا احسن نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی لیکن شاداب خان نے انہیں زیادہ ٹکنے نہیں دیا جس کے بعد شاداب کے سامنے مڈل آڈر بیٹنگ لائن بالکل بے بس نظر آئی ۔110 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نواز کا ساتھ دینے کیلئے جیمز فالکنر آئے اور ونوں نے مشکل وقت میں چند بڑے شاٹس کھیلتے ہوئے 76 رنز کی شراکت قائم کی ۔گلیڈی ایٹرز 20 اوورز میں صرف 186 رنز پر 4 وکٹ کے نقصان پر پویلین لوٹ چکے تھے۔