الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے انتخاب اور تحریکِ عدم اعتماد سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد کی تمام کارروائی اسپیکر قومی اسمبلی بطور پریزائیڈنگ افسر سرانجام دیتے ہیں۔
یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد کی تمام کارروائی اسپیکر قومی اسمبلی بطور پریزائیڈنگ افسر سرانجام دیتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ کی نااہلی بوجوہ انحراف کا طریقہ کار آئین میں درج ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے بخوبی واقف ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق انجام دے رہا ہے، الیکشن کمیشن کو وزیرِ اعظم کے الیکشن اور تحریکِ عدم اعتماد پر اختیار کے لیے قانون سازی کرنا ہو گی۔
الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے مطابق پارٹی سربراہ پہلے متعلقہ ممبر کو سننے کا موقع دے گا، سننے کے بعد پارٹی سربراہ متعلقہ رکن کے انحراف کا ڈیکلریشن دے گا۔