کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لیے حکومتِ سندھ کی جانب سے شروع کی جانے والی پیپلز بس سروس کے چوتھے روٹ کا آغاز ہو گیا۔
چوتھے روٹ پر بسیں گلشنِ حدید سے ملیر کینٹ کے درمیان چلیں گی۔
ان بسوں میں گلشنِ حدید سے قائد آباد، ملیر ہالٹ، ملیر کینٹ جانے اور آنے والے شہری سفر کر سکیں گے۔
پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 27 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔
پیپلز بس سروس کے تحت شہر کے 7 مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 240 بسیں چلیں گی۔
ان بسوں کے ذریعے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کو پہنچیں گے۔