کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے کیس میں عدالت نے نئے تفتیشی افسر سے کیس کا ضمنی چالان طلب کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
مدعی مقدمہ اور ملزم ظہیر کے وکلاء اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کا ضمنی چالان طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب لاہور میں موجود دعا زہرا نے دارالامان جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد اسے مقامی عدالت نے دارالامان بھیج دیا۔
دعا زہرا مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے بیان دیا کہ مجھے والدین کی جانب سے مسلسل جان کا خطرہ ہے جو مجھے مارتے پیٹتے تھے۔