پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی آج صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کچھ گھنٹے قبل کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے‘۔
اس سے قبل فواد چوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔