انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ بین اسٹوکس نے 36 اور لیئم لیونگسٹن نے 28 رنز بنائے
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 39، محمد وسیم نے 26 اور افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے برسبین ڈیوڈ ویلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
وارم میچ میں بابر اعظم کی جگہ شاداب خان پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔