مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کے جاری کردہ بیان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی اور ڈومسٹک پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو مفت چائے فراہم کی جائے گی۔
ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔
ترجمان پی سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں۔