ماہر قانون اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔
رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے ،اس کے پاس عدالتی اختیارات کا نہیں۔فوادچودھری کے خلاف ریاستی بغاوت کا مقدمہ در ج تھاتو کیا الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فوادچودھری پر ریاستی بغاوت کا مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چہرہ ان کا چھپایا جاتاہے جس کی شناخت پریڈ ہونی ہوتی ہے۔فوادچودھری کاچہرہ جس مصلحت کے تحت بھی چھپایاگیا افسوس ناک ہے۔فوادچودھری سیاسی شخصیت کےساتھ وکیل بھی ہیں ،ان کی ایک شناخت ہے۔عدالت میں سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔