تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی ضمانت منظور
سیشن عدالت کے جج فیضان گیلانی نے کہا کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چودھری یہ گفتگو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ عدالت نے رہنما تحریک انصاف کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فو اد چودھری کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں وکیل بابر اعوان نے فواد چودھری کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری پر ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی دفعہ شامل کی گئی، الیکشن کمیشن ریاست یا حکومت نہیں بلکہ محض ایک اتھارٹی ہے، دفعہ تو قتل کی بھی لگائی جا سکتی ہے لیکن کیس میں لگائی گئی دفعات بنتی ہی نہیں، فواد چودھری کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
بغاوت کی دفعات پر آئینی عدالتوں کے بہت کم فیصلے موجود ہیں، بغاوت کے مقدمات کا موسم آیا تو ہائیکورٹ کے ایسے دو فیصلے آئے ہیں، قوم اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ 2 لفظ بولنے پر کسی پر یہ دفعات لگا دی جائیں۔