سلام آباد: عدالت نے 2 سال قبل پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسامہ ستی کیس کا محفوظ فیصلہ سندیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے دوملزمان افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت جبکہ 3ملزمان سعید احمد ، شکیل احمد ، مدثر مختار کوعمرقید کی سزاکاحکم سنادیا
اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیاگیا۔ فیصلہ گزشتہ ہفتے محفوظ کیا گیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔
واضح رہے کہ 22 سالہ اسامہ ندیم ستی دو جنوری 2021 کو اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے (سابقہ کشمیر ہائی وے) پر جی 10 کے اشارے سے کچھ میٹر آگے پولیس کی انسداد دہشت گردی فورس کی گولیوں کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔