لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دئیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے۔