وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا ۔
ترکیہ کا فوجی طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے جانے کی گنجائش کا حامل ہے،مجموعی طور پر آج 142 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام میں سردی ہے وہاں خیموں کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی جانب سے امداد کا سلسلہ روزانہ جاری رہے گا۔
وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قریبی امدادی مرکز یا این ڈی ایم اے میں سامان جمع کرائیں۔
وزیر اعظم کی جانب سے متاثرین کے لیے معیاری کمبل،گرم کپڑے،بچوں کی خوراک اورخیموں کا فوری بندوبست کرنے پر زور دیا گیا ہے۔