چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سینیئرلیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کے کیس میں بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے متعلق خواجہ آصف کےالزامات کے بعد ان پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ زمان پارک میں خواجہ آصف کےوکیل بھی عمران خان کےساتھ موجود ہیں۔
خواجہ آصف کے وکیل کی جانب سے جرح پرعمران خان نے بتایا کہ 3 ملین ڈالرکی رقم 7 سال تک ایچ بی جی گروپ کےپاس رہی جس کے چیف ایگزیکٹوامتیازحیدری تھے۔ امتیازحیدری شوکت خانم سرمایہ کاری کمیٹی کے ممبرتھے جنہوں نے 3 ملین ڈالرسرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ امتیازکو فائدہ پہنچانے کیلئےسرمایہ کاری کی گئی۔