منی بجٹ تشکیل دینے کے لئے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے جاری ہیں۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے، جس میں بجٹ کے بنیادی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں معاشی اہداف اور الیکشن کی ٹائم لائن پر بات ہوئی اور آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔
اسحاق ڈار نے متوازن بجٹ بنانے کے فارمولے پر صدر عارف علوی کو اعتماد میں لیا۔
صدر عارف علوی نے اپنی جانب سے بھی تجاویز پیش کیں۔